عظمیٰ نیوز سروس
اکھڑال //یوتھ کانگریس رہنما اور این ایس یو آئی کے سابق قومی صدر فیروز خان نے اکھڑال، تحصیل پوگل پارستان، رام بن میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی اور راحت کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع میں گزشتہ دنوںلگنے والی آگ نے کئی دکانوں اور عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جس سے کئی گھرانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔یوتھ لیڈر فیروز خان نے پوگل پرستان کے مکینوں کے ساتھ احتجاج کیا اور اکھڑال میں فائر سٹیشن کے قیام اور متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔فیروز خان نے آگ کے نتیجے میں ہونے والے اہم نقصانات کو اجاگر کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خطے کی آگ بجھانے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مستقبل کی ہنگامی صورت حال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لئے اکھڑال میں فائر سروس اسٹیشن کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو جلدازجلد معاوضہ دیا جائے ۔