رام بن //علاقہ میں بھائی چارے،امن اور یک جہتی کو بڑھاواہ دینے کیلئے فوج نے آج اکھڑال میں ’’قومی ایکتا‘‘اجلاس کا اہتمام کیا ۔اس دوران علاقہ کی ترقی ،خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے ،بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور دیہی علاقوں کی ترقی سے متعلق امور اجاگر کئے گئے۔اجلاس میں علاقہ کی خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور تعلیم کو فروغ دینے کے معاملوں پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔اکھڑال کے مقامی لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عوام اور فوج کے درمیان ہم اہنگی کو جہاں فروغ ملتا ہے وہیں علاقہ میں ایک خوش گوار ما حول بنائے رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔