سمیت بھارگو
راجوری// جمعہ کو اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ علاقے میں سرحد پار سے گولی لگنے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی حکام نے بتایا کہ سپاہی بٹل کے علاقے میں ایک آگے کی چوکی پر تعینات تھا جب اسے بظاہر سرحد پار سے ایک گولی لگی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔حکام نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فائرنگ میں پاکستانی فوج یاملی ٹینٹ ملوث تھے۔11 فروری کو اسی علاقے کیری بٹل اکھنور سیکٹر میں آئی ای ڈی دھماکہ میں ایک کیپٹن سمیت دو فوجی ہلاک ہوئے تھے۔