Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

اکلاویہ ماڈل رہائشی سکولوں میں جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 1, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں قبائلی بچوں کے لئے اکلاویہ ماڈل رہائشی سکول ( اِی ایم آر ایس) میں جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ وہاں بہترین تدریسی عملہ اور بنیادی ڈھانچہ ہوگا اور دُور دراز علاقوں میں رہنے والے اِن بچوں کے لئے دستیاب ہے۔ اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار نئے  اِی ایم آر ایس کے قیام اور منظور شدہ  اِی ایم آر ایس کے آپریشنلائزیشن پر غور اور بعد میں منظور ی کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔ سیکرٹری قبائلی اَمور شاہد اِقبال چودھری ، دونوں صوبوں کے ضلع ترقیاتی کمشنران ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں / کشمیر، ایم ڈی جے اینڈ کے ہائوسنگ بورڈ ، سماگراہ شکھشا ، محکمہ صحت ، آر اینڈ بی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ آن لائن موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں جموں وکشمیر یوٹی کے دونوں صوبوں کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں جموںوکشمیر کے تمام اہل اَضلاع میں مطلوبہ قبائلی آبادی والے تمام بلاکوں میں ایک ایک اِی ایم آر ایس کا قیام شامل ہیں۔تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے دو مرحلوں میں ( 10مرحلہ اوّل میں اور 8 مرحلہ دوم میں)میں مرکزی حکومت کو سفارش کے لئے پیش کئے جانے والے اِی ایم آر ایس کے حوالے سے اَپنی تجاویز پیش کیں۔مشیر فاروق خان نے ترال ( پلوامہ ) بدھل اور راجوری ، کپواڑہ اور کشتواڑ میں تھانہ منڈی میں اکلاویہ ماڈل ڈے بورڈنگ سکولوں کے قیام کے لئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں سے تجاویز بھی حاصل کیں۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں سینٹر آف ایکسیلنس دو اسپریشنل بلاکوں کے لئے ایک جموں صوبہ اور ایک کشمیر صوبہ میں اور ان کھیلوں کے لئے زمین کی دستیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورانِ میٹنگ جموں صوبہ سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں جن میں پونچھ (چار)، راجوری (تین) ، کٹھوعہ (دو) ، اودھمپور (دو) ، رام بن ، ڈوڈہ اور رِیاسی شامل ہیں۔اِسی طرح صوبہ کشمیر کے درج ذیل اَضلاع نے نئے اِی ایم آر ایس کے لئے تجاویز پیش کیں جن میں شوپیان ، کولگام ، اننت ناگ(دو) اور بانڈی پورہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جاری  اِی ایم آر ایس منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی  اِی ایم آر ایس کمیٹی کے چیئرپرسنوں سے ایگزیکیو ٹنگ ایجنسی ، فنڈس کے اِستعمال ، اضافی فنڈس کی ضرورت اور ٹائم لائنز کے بارے میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے رائے طلب کی۔مشیر فاروق خان نے محکمہ سکولی تعلیم سے تیار کردہ ٹیچنگ اور نان سٹاف کی دستیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے متعلقہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں / کشمیر سے کہا کہ وہ پرنسپل اور ٹیچنگ سٹاف کو میرٹ پر تعینات کریں تاکہ اِی ایم آر ایس کو جواہر نو ودھیا لیہ جیسے قومی سطح کے اِداروں کے برابر بنایا جاسکے۔مشیر موصوف نے اِی ایم آر ایس کے لئے ہر ضلع میں زمین کی دستیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمین کے مناسب حصے کی نشاندہی کریں جس میں آسان رَسائی اور مستقبل میںوسیع گنجائش ہو۔میٹنگ میں نئے اِی ایم آر ایس کے قیام کے حوالے سے معیار اور نرمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ ضلع  میں اِی ایم آر ایس قائم کرنے کے معیار میں زائد اَز 20,000 قبائلی آبادی یازائد اَز 50فیصد قبائلی آبادی والے بلاکوں پر غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے قبائلی آبادی کے فیصد میں نرمی کے حوالے سے کہا کہ اگر قبائلی آبادی کے دو بلاکو ں کو کلسٹر کر کے زمین کی نشاندہی کی جائے تو اِس پر غور کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اپریل سے پہلے اِی ایم آر ز کو آپریشنل کرنے کے عمل کو تیز کریں تاکہ یہ سہولیات مقررہ وقت میں عوام کے لئے وقف ہوسکیں۔اُنہوں نے قبائلی اَمور محکمہ ، محکمہ سکولی تعلیم اور متعلقہ ضلع ترقیای کمشنروں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام اچھے کام زمین سطح پر نظر آتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

جموں

پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ دہشت گرد ریاست پاکستان کی جانب سے جنگ کا اعلان تھا | پہلگام کا بدلہ لیکر پاکستان کو سبق سکھایا صاحب بندگی آشرم مشریوالہ میں شیلٹر اینڈ لاجمنٹ سینٹر دورہ کے دوران ایل جی کا اظہار خیال

May 13, 2025
جموں

گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا

May 12, 2025
جموں

جموں صوبے میں پاکستانی گولہ باری | اے ڈی سی، جے سی او اور بی ایس ایف افسرسمیت 6ہلاک | لواحقین کیلئے10لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

May 11, 2025
جموں

جموں اور اسکے نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سماعت شکن دھماکے اور سائرن جموں شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?