عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جے کے سیمنٹ لمیٹڈنے اکتوبر 2025کے مہینے میں اپنے خوردہ شراکت داروں کی شاندار کارکردگی کا جشن منانے کیلئے 4نومبر 2025کو سرینگر میں اپنی پہلی ریٹیلرز میٹ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خوردہ فروشوں کو ان کی لگن اور اعتماد کی تعریف کے طور پر بائک، آئی فون اور دیگر مراعات سمیت تحائف سے نوازا گیا۔ اسٹیٹ ہیڈ (سیلز اینڈ مارکیٹنگ)فیروز احمد شاہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام خوردہ فروشوں کا ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے حصول میں صحت مند مواصلات، ٹیم ورک اور کاروباری طریقوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اسٹیٹ ہیڈ(کسٹمر ٹیکنیکل سروسز (سی ٹی ایس شاہد حامد میربھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے خوردہ فروشوں کو جے کے سیمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی تکنیکی خدمات کی رینج اور معیار، صارفین کے اطمینان اور طویل مدتی اعتماد کو یقینی بنانے میں ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔