عظمیٰ نیوزسروس
جموں//دیوندرسنگھ کلوریا اور مس ریاکلوریا چیئرمین وٹرسٹی جنرل زورآورسنگھ یادگاری تعلیمی وخیراتی ٹرسٹ نے یہاں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے راج بھون میں ملاقات کی ۔شری رون اپل چیئرمین نربھے بھارت فائونڈیشن نے بھی منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی اور انہیںمنشیات کے خلاف جنگ میں فائونڈیشن کے کام کاج کی جانکاری دی۔اپنی پارٹی کے نائب صدراورسابق وزیرعثمان مجید بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے ۔بھاجپاکے ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے بھی لیفٹیننٹ کورنرسے ملاقات کرکے کئی عوامی مسائل ان کی نوٹس میں لائے۔اگنوجموں کے علاقائی ناظم ڈاکٹرسندیپ گپتا نے بھی لیفٹیننٹ گورنرسے ملاقات کرکے انڈرکریجویٹ سرکاری ملازمین کی تعلیم سے متعلق یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں کی جانکاری دی۔