ڈورو//ڈورو شاہ آباد کے کئی دیہات سے وابستہ لوگوں نے اپنی مدد آپ جذبہ کے تحت دریائے جہلم سے نکلنے والے کئی آبی زخائر کی صفائی عمل میں لائی ہے ۔قصبہ کے منڈی پورہ،شہر پورہ،گوچن و ژامرن سے وابستہ لوگ جمعہ صبح ویری ناگ پہنچے اور یہاں چشمہ سے نکلنے والے ندیوں کی صفائی شروع کی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ ویری ناگ کا سارا کوڑا کرکٹ چشمہ سے نکلنے والے ندیوں میں گرتا ہے جس کے سبب پانی آلودہ ہوتا ہے اور لوگ ناصاف پانی پینے پر مجبور ہوتے ہیں ۔اسکے علاوہ کوڑا کرکٹ کے سبب آبی زمین کو بھی کافی نقصان پہنچتا ہے کیونکہ جہاں لوگ پانی پینے کے لئے استعمال کرتے ہیں وہی یہ پانی آپاشی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔تاہم پانی میں موجود پالتھین و دیگر نقصان دہ چیزوں سے کھیت کھلیان کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ایچ ای ،اریگیشن و فشریز محکمہ کی عدم توجہی کے سبب قدرتی آبی زخائر تباہی کے دہانے میں کھڑے ہیں لہذا انکی فوری صفائی کی ضرورت ہے ۔