کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت اپر کیول میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دیہات میں پانی کی سپلائی کےلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ اپر کیول پنچایت کی وار ڈ نمبر 1میں گزشتہ 6ماہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو ئی ہے لیکن متعلقہ محکمہ سپلائی کےلئے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی سپلائی بند ہونے کے سلسلہ میں محکمہ آب رسانی کے آفیسران و ملازمین سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک عملی طورپر سپلائی کے سلسلہ میں کوئی دھیان نہیں دیاجارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آفیسر موصوف عوامی مشکلات کو حل کرنے کےلئے سنجیدہ ہی نہیں ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کےلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔