برمنگھم// ہندستا ن بدھ سے شروع ہو رہی آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں 18 سال کا خطابی خلا ختم کرنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا۔ ہندوستان کو اپنے تین اسٹار کھلاڑیوں پی وی سندھو، سائنا نہوال اور کیدامبی سری کانت سے امیدیں وابسہ ہے ۔ ہندوستان نے اس چیمپئن شپ میں اب تک صرف دو بار مردوں کے سنگلز زمرے میں خطاب جیتے ہیں۔ ہندستان کے بیڈمنٹن لیجنڈ پرکاش پادو کون نے 1980 میں یہ خطاب جیتا تھا جبکہ موجودہ قومی کوچ گوپی چند نے 2001 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ اسے چھوڑ کر ہندوستان کو مقابلہ میں دیگر کوئی کامیابی نہیں مل پائی۔ٹورنامنٹ میں گزشتہ سال مردوں کے زمرے میں بی ایس پر نیت پہلے راؤنڈ میں اور شری کانت دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے جبکہ ایچ ایس پرانیا کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ہارے تھے ۔ ریو اولمپکس میں سلور فاتح پی وی سندھو نے سیمی فائنل تک کا سفر طے کیا تھا جہاں انہیں جاپان کی اکانے یاماگوچي سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سائنا کا پہلے ہی راؤنڈ میں تائی جو ینگ سے سامنا ہوا اور ہندوستانی کھلاڑی مسلسل کھیلوں سے ہار کر باہر ہو گئے اس مرتبہ ٹورنا منٹ میں سانیا کو آٹھویں اور سندھو کو پانچویں سیڈ حاصل ہو ئی ہے ۔ سانیا کا پہلا مقابلہ سکاٹ لینڈ کی کریسٹے گلمور سے ہوا گا جن کے خلاف سانیا کا 6۔0 کا ریکارڈ ہے ۔ سندھو کا پہلا سامنا کوریا کی سونگ جی سے ہو گا جن کے خلاف سندھو کا 8۔6 کا ریکارڈ ہے ۔ مرد وں کے زمرے میں شری کانت کو ساتویں سیڈ حاصل ہے اور ان کا مقابلہ فرانس کے برائس لیوردیج سے ہوگا جن کے خلاف شری کانت کا2-0 کا ریکارڈ ہے ۔ پہلے راؤنڈ میں پر نیت اور پرانیا کامقابلہ ہو گا جس سے ایک ہندوستانی کھلاڑی تو دوسرے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا۔ سمیر ورما کا مقابلہ چھٹی سیڈ ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن سے ہوگا جن کے خلاف سمیر کا 0-2 کا ریکارڈ ہے ۔ مردوں کے ڈبلز میں منو اتری اور بی سمت ریڈی، خواتین ڈبلز میں اشونی پوپنا اور این سکی ریڈی ، جے میگھنا اور پوروشا رام اور مکسڈ ڈبلز میں پرنب جیری چوپڑا اور این سکی ریڈی کا چیلنج رہے گا ۔