راجوری //راجوری ضلع کے ڈھونگی چلاس گاؤں کے جنگلاتی علاقے کو آگ لگنے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ آگ کا واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ۔حکام کے مطابق چھلاس کے جنگلاتی علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ لگنے سے کئی ہیکٹر جنگلاتی علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے کیساتھ ہی جنگلاتی تحفظ فورس کی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور دیر شام تک آگ پر قابو پالیا۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کئی ہیکٹر جنگلاتی رقبہ کو نقصان پہنچا ہے۔