محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن ہیڈکوارٹر کے ٹمپو سٹینڈ پر آگ کی ایک ہو لناک واردات میں ایک دکان خاکستر ہو گئی ۔دکان مالک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب اچانک دکان میں آگ نمو دار ہو گئی جس نے کچھ ہی وقت میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں رکھا گیا پورا ساز و سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دکان مالک کے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر اس کو معاوضہ دیا جائے ۔اس دوران مکینوں نے انتظامیہ سے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوٹرنکہ میں ابھی تک فائر اینڈ ایمر جنسی سروس سٹیشن قائم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آگ لگنے کی وجہ سے ہمیشہ لاکھوں روپے کا نقصان ہوجا تا ہے ۔مختار چوہدر ی ،محمد کبیر راتھر و دیگران نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کو معاوضہ دینے کیساتھ ساتھ کوٹرنکہ میں فائر اینڈ ایمر جنسی سروس سٹیشن قائم کیا جائے ۔