بانڈی پورہ // سمبل مارکنڈل میں آگ کی واردات میں جھلسنے والا شخص 2 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ مارکنڈل گائوں میں جمعہ کی شام عبدالرشید راتھر ولد غلام محمد کے گائو خانے سے آگ ظاہرہوئی ہے اور آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران عبدالرشید بری طرح جھلس گیا ۔اسے فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا جہاں دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ صدر ہسپتال میںدم توڑ بیٹھا۔