جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے ہر نی قصبہ میں ایک شخص نے ایک نوجوان پر مبینہ طورپر حملہ کر کے اُس کو شدید زخمی کر دیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ جاوید اقبال ولد محفوظ احمد سکنہ نکہ منجہاڑی ہرنی قصبہ میں کوئی سامان لینے کیلئے گیا تا ہم اس دوران حسنین عرف لوٹس والد محد شفیق سکنہ ہرنی نے حملہ کرکے اُس نوجوان کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد گھر کے دیگر افراد موقع پر پہنچے اور مذکورہ نوجوان کو مینڈھر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔اہل خانہ نے ایس ایس پی پونچھ اور ایس ڈی پی او مینڈھر سے اپیل کی کہ اِس قسم کی غنڈہ گردی کا سنجیدگی کیساتھ نوٹس لیا جائے اور ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔