Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

آوارہ کُتّوں کی بڑھتی ہوئی تعداد!

Last updated: June 21, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

عبدالقیوم شاہ
وادی بھر میںآوارہ کتّوں کی بڑے پیمانے پربڑھتی ہوئی تعداد سے پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال سے دن بہ دن لوگوں میں تشویش بڑھ رہی ہے اور تقریباً وادی ٔ کشمیر کا ہر طبقہ اس تشویش ناک مسئلہ کے بارے میں  بار بار سرینگر میونسپلٹی کو مطلع کرتا رہتا ہے۔ لیکن  آج تک ایس ایم سی کی جانب سےاس معاملے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔ ایس ایم سی سے اُنہیں ہر بار یہی جواب موصول ہورہاہے کہ آوارہ کتّوں کی آبادی کو قابو کرنے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں اور ایک برس کے اندر اندر اس پر کام شروع ہوگا۔ اب صورت حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ہر انسان کے پیچھے ایک ایک کُتّاپڑا ہوا ہے، جس پر قابو پانا اب مشکل ہورہا ہے۔ آوارہ کتّوں کی نس بندی کرانا یا انہیں پکڑ کرکسی ایک جگہ پر قید کرکے رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن بن چکا ہے گویا یہ دونوں چیزیں اب اس خوفناک پیچیدہ مسلے کا بالکل حل نہیں ہےجبکہ کتّوں کی آبادی اس وسیع تعداد کو قابو کرنے کی تدابیر پر کوئی بھی کاروائی کرنا میونسپلٹی حکام بھی اپنی نوکریوں کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں ،اس لئے عرصۂ دراز سے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ کتّوں کی تعداد میںبے پناہ اضافے سے شہر و دیہات میں نحوست پھیل رہی ہے ،جگہ جگہ کتوں کےفضلۂ غلاظت سے جہاں کئی ایک بیماریاں پھیلنے کا سبب بن سکتی ہیں، وہیں اس سے عام انسانوںپر نفسیاتی دباو بھی بڑھ رہا ہے اوربعض اوقات یہی نفسیاتی دبائو انسانی توازن میں بگاڑ بھی پیدا کرسکتا ہے۔شہر و دیہات کے تقریباًہر محلے اور ہر گلی کوچے میںکُتّوں کا خوف بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ہر مردوزن کو نفسیاتی طور پر خائف کررہا ہےاور خوف کی کیفیت میں مبتلا کردیتا ہے۔نفسیاتی خوف و ڈر کے اس ماحول میںان کے  روزمرہ کے کام و کاج میں بگاڑ پیداہونے کا بھی اندیشہ لگا رہتا ہےاور اسطرح انسانی زندگی کے لئے یہ مسئلہ بے حد پیچیدہ بنتا جارہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خوفناک و تشویش ناک مسئلہ پر متعلقہ محکمہ فوری نوٹس لےتاکہ لوگ نفسیاتی دبائو سے باہر آکراطمینان کا سانس لے سکیں۔لوگوں کی یہی رائےہے کہ اس کا واحد حل کُتّوں کو مار دینا ہی ہے تاکہ اُن کی تعداد کم ہوسکے،اور آنے والے وقت میں پیدا ہونے والے مسائل سے بچا جاسکے۔ویسے بھی آوارہ کتّوں کی آبادی میں اتنا اضافہ پہلی بار ہواہے، جس سے رات کو راہ چلنا تو درکنار گھر بیٹھے لوگوں کے لئے آرام سے سونا بھی محال ہورہا ہے۔ جہاں روز ترقیاتی کاموں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں، وہیں انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑکیوں جاری رکھا جارہا ہے،یہ بھی ایک اہم سوال ہے؟ بہر حال اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ کتّوں کی آبادی میں بدترین اضافہ ہوتا رہا ہے، جوکہ ایک تشویش ناک امر ہے۔

(رابطہ۔9469679449, 7780882411)

[email protected], 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?