کپوارہ//سرحدی تحصیل کرناہ کے نو پورہ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب آ وارہ کتو ں کے ایک جھنڈ نے بستی پر دھاوا بول کر کئی افراد کو کا ٹ کھایا جن میں ایک معمر خاتون زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھی معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ کی صبح کو نو پورہ ٹنگڈار علاقہ میں آ وارہ کتو ں کا ایک جھنڈ بستی میں داخل ہو گیا اور وہا ں پر راہ چلتے لوگو ں پر حملہ کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آ وارہ کتو ں نے ایک معمر خاتون ریشمہ بیگم زوجہ محمد یعقوب ،شہنازہ زوجہ نصیر احمد اور محمد سعید ولد عبد القیوم ساکن دھنی پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا ۔کتوں کے حملہ کے بعد مقامی لوگ اپنے گھرو ں سے باہر آ ئے خون میں لت پت زخمیو ں کو اسپتال لے جایا جہا ں پرریشمہ بیگم زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔ریشمہ کی لاش کو جب ان کے آ بائی گائو ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔مقامی لوگو ں کاکہنا ہے کہ نوپورہ کے علاوہ متعدد علاقوں میں ان آ وارہ کتو ں نے گزشتہ کئی مہینو ں سے ہڑ بونگ مچا دی ہے جس کی وجہ سے ہر سو خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ادھر قانون سازکونسل کے رکن جاوید احمد مرچال نے75 سالہ خاتون کی موت پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ لقمہ اجل بن گئی خاتوں کے لواحقین کے حق میں معاوضہ فراہم کرنے کے علاوہ ذخمی ہوئی خاتون کو بہتر طبی امداد بھی فراہم کی جائے۔