کشتواڑ//آوارہ جانوروں کی قصبہ کی سڑکوں پر بھرمار کو لیکر عوام کی جانب سے متعدد مرتبہ میونسپل کمیٹی کے عہدیداران کو متنبہ کرنے کے بعد محکمہ میونسپل کمیٹی حرکت میں آئی اور آوارہ جانوروں کے مالکان کو اپنے جانوروں کو آوارہ نہ چھوڑنے کی ہدایت دی لیکن باوجود اسکے آوارہ جانوروں کو کھلے عام سڑکوں پر چھوڑا جاتا رہا اور آج بالآخر محکمہ میونسپل کمیٹی نے انکے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے آوارہ جانوروں کو قصبہ سے باہر میونسپل گاڑیوں میں لیکر چھوڑدیا۔میونسپل کمیٹی کے نایب صدر سنجیو کوتوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ نے پہلے لوگوں سے گزارش کی تھی جبکہ کل بھی کئی جانوروں کے مالکان کوانہیںآوارہ نہ چھوڑنے کو کہا تھا، اگرچہ اس میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن آج انھوں نے 6جانوروں کو قصبہ سے اٹھاکر پندرہ کلومیڑر دور کاندنی و دربشالہ کے درمیان میں چھوڑدیا جس سے لوگ جانوروں کو آوارہ چھوڑنے سے گریز کرینگے۔انھوں نے کہاکہ اگر پھر بھی جانووروں کو آوارہ چھوڑا گیا تو انکے مالکان پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔