سرینگر //آنگن واڑی ورکروں نے بدھ پریس کالونی میں ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا ۔ آنگن واڑی ورکرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے منعقد کئے گئے احتجاجی ہڑتال میں شامل خواتین نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے مانگوں کو لیکر احتجاج کررہی ہیں مگر حکومت کی کانوں میں جوں بھی نہیں رینگتی۔ ایسوسی ایشن کی صدر تسلیمہ سبحان نے بتایا کہ اگر ریاستی حکومت نے چند دنوں کے اندر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا تو وہ احتجاجی مہم میں تیزی لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کو انتخابات اور دیگر اہم مہموں کے دوران آنگن وارڈی ورکروں کی یاد آتی ہے اور جب ان آنگن وارڈی وکروں کے مطالبات کو پورا کرنے کی بات آتی ہے تو تمام افسران خاموش ہوجاتے ہیں۔