آف لائن نہیں آن لائن امتحانات | کلسٹر یونیورسٹی کے طلبا کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی کے طلبا نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر آف لائن امتحانات لینے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی طلبا نعرہ بازی کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے کلاسز آن لائن لئے گئے تو امتحانات بھی آن لائن ہی لئے جانے چاہئے ۔اس موقع پر ایک طالب علم نے کہا کہ’ ہم نے کلاسز آن لائن دئے اب ہمارے آف لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈیٹ شیٹ نکالا گیا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ہماری جان خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز لینے سے ہماری اچھی طرح سے پڑھائی نہیں ہوئی کیونکہ یہاں انٹرنیٹ کا مسئلہ رہتا ہے ۔موصوف نے کہا کہ ریاضی اور کمسٹری جیسے مضامین کی پڑھائی آن لائن کلاسز لے کر ممکن نہیں ہے ۔سمیہ نامی ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے آف لائن امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ نکالا گیا ہے جبکہ ہم نے آن لائن کلاسز دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آن لائن امتحانات لئے جانے چاہئے تاکہ ہمیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔یو این آئی