یو این آئی
بنگلور// راجکوٹ کے میچ میں رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد کیشو مہاراج جس انداز میں کپتان ٹیمبا باوما کی طرف بھاگے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند شکار تھا۔ہندوستانی اننگ کے 13ویں اوور میں، مہاراج نے آف سائیڈ سے بہت باہرفلر گیند ڈالی، پنت اسے زبردستی مارنے کے چکر میں گئے اورشارٹ تھرڈمین پر اپنے بلے کا باہری موٹاکنارا دے بیٹھے۔ اس وقت پنت کا اسکور 22 گیندوں میں 17 رن تھا۔لیکن اگر آپ پنت کو اس سیریز میں آؤٹ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ اسی طرح مسلسل آؤٹ ہو رہے ہیں۔ کٹک میں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی مہاراج نے اسی طرح کی گیند پر پنت کو آؤٹ کیا تھا۔ یہ مہاراج کے اسپیل کی پہلی گیند تھی، پنت گیند کی لمبائی دیکھے بغیر آگے بڑھے اور اسے ان سائیڈ آوٹ مارنے کی کوشش کی۔ لیکن گیند ان سے بہت دور تھی اس لیے وہ ڈیپ کور میں جانے کے بجائے ڈیپ پوائنٹ پر چلی گئی اور وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔اسی طرح، سیریز کے پہلے میچ میں بھی، پنت دہلی کیپٹلز کے اپنے ساتھی انرک نورتجے کی آف اسٹمپ سے بہت باہر جانے والی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے چکر میں آوٹ ہوئے تھے۔ اس سال 19 ٹی20 اننگز میں 10 بار پنت کچھ اسی طرح سے وائیڈ گیندوں پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔چوتھے میچ کے دوران کمنٹری کر رہے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے کہا کہ پنت کا اس طرح بار بار آؤٹ ہونا اچھااشارہ نہیں ہے۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس پرکمنٹری کرتے ہوئے کہا، ’’انہوں نے کچھ نہیں سیکھا ہے۔ وہ وائیڈ گیند ڈالتے ہیں اور پنت اسے کھیلنے کے لیے جاتے ہیں۔ انہیں کچھ دنوں کے لیے آف سائیڈ میں ہوائی شاٹ مارنابندکردیناچاہیے۔ تقریباً 10 سے زیادہ مرتبہ وہ اسی طرح آوٹ ہوئے ہیں۔