ترال//ترال کی آبادی میںاخبار بینی کا شوق پیدا کرنے والا ’آفتاب نیوز ایجنسی‘ کے مالک غلام نبی نجار انتقال کر گئے۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں سب سے پہلے اخبارات دستیاب رکھنے اور لوگوں میں اخبار بینی کا شوق پیدا کرنے والے 55سالہ غلام نبی نجار ساکن بونہ محلہ ترال بالا منگل کی صبح نماز فجر کے بعد انتقال کرگئے۔ اُن کی وفات پر سماجی وصحافتی برادری کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے رنج وغم کا اظہار کرکے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا۔جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال نے غلام نبی کی وفات پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی۔