سپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں آج آغا سید مہدی میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت ال مہدی پنچ گنڈ اور براڈمین سوپرکے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں ال مہدی پنچ گنڈ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر کُل 204رن اسکور کئے جس کے جواب میں براڈمین سوپر 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر صرف 179 رن بناسکی اور اس طرح سے ال مہدی پنچ گنڈ نے یہ میچ 25رنوں سے جیت لیا۔ محمد عرفان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے 50بالوں پر 77رن سکور کئے ۔