سرینگر//مکانات و شہری ترقی اورسماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل حضرت بل حلقے کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمد لون ، وی سی لائوڈا تحسین مصطفی ، پی ایچ ای کے چیف انجینئر جی ایم بٹ ، چیف انجینئر اربن ڈیولپمنٹ حنیف لون کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی تھے۔آسیہ نقاش نے ملہ باغ علاقے کا دورہ کر کے وہاں ڈرنیج پروجیکٹ پر ہو رہی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ دورے کے دوران کئی عوامی وفود نے ان کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل موصوفہ کی نوٹس میںلائے۔آسیہ نقاش نے انہیں یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔بعد میں آسیہ نقاش نے احمد نگر کا بھی دورہ کیا جہاں لوگوں نے اندرونی سڑکوں اور ڈرنیج نظام سے متعلق مسائل ان کی نوٹس میںلائے ۔