آسیہ اور ساتھیوں کی جوڈیشل ریمانڈ میں7 ستمبر تک توسیع

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//دختران ملت نے کہا ہے کہ جمعہ کو دہلی کی ایک عدالت نے تنظیم کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو7  ستمبر تک کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ پچھلے ماہ ان تینوں کو42 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ ان تینوں  کو عدالت میں پیش کئے جانے کے بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالتی پیشی کروائی گئی۔ترجمان نے کہا کہ پارٹی لیڈران نے خاتون جج سے تہارجیل میں ان سے روا رکھے گئے برے سلوک کی شکایت بھی کی اورجج نے اس ضمن میں رپورٹ طلب کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *