سرینگر// دختران ملت کے بیان کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے کل تنظیم کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کی صورہ رہائش پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرنیکی کوشش کی تاہم اس کوشش کو ان کی نجی سیکریٹری صوفی فہمیدہ نے ناکام بنا دیا۔فہمیدہ کے مطابق پولیس نے آسیہ اندرابی کی گرفتاری کیلئے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے وارنٹ بھی حاصل کی تھی لیکن چونکہ آسیہ اندرابی کئی دنوں سے علیل ہیں اس کے باوجود بھی پولیس انہیں گرفتار کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ فہمیدہ کے مطابق انہوں نے مزاحمت کی اور آسیہ اندرابی کو گرفتار کرنے کے بجائے خانہ نظر بند کر دیا گیا۔فہمیدہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آسیہ اندرابی کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔