عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
شارجہ//میگن شوٹ (تین وکٹ) اور پھر بیتھ مونی (ناٹ ا?ؤٹ43 ) رنوں کی شانداراننگ کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو خواتین کے ٹی -20 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔میگن شٹ کو ان کی عمدہ گیندبازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔94 رنز کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی۔ اودیشیکا پربودھنی نے پہلے ہی اوور میں آسٹریلوی کپتان ایلیسا ہیلی (4) کو بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد تیسرے اوور میں جارجیا ویرہم (3) رن آؤٹ ہو گئیں۔ اس دوران بیتھ مونی ایک اینڈ پکڑے کھڑی رہیں اور تیز رفتاری سے رنز بناتی رہیں۔ انہوں نے ایلیس پیری کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ پیری (17) کو سوگندھیکا کماری نے بولڈ ا?ؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ ایشلے گارڈنر (12) کو انوکا راناویرا نے آؤٹ کیا۔ بیتھ مونی نے 38 گیندوں میں چار چوکے لگاتے ہوئے (ناٹ ا?ؤٹ 43 ) رنوں کی اننگ کھیلی۔ فوبی لیچ فیلڈ (9) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے 14.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 94 رنز بنائے اور میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔سری لنکا کی جانب سے اودیشیکا پربودھنی، انوکا رناویرا اور سوگندھیکا کماری نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج یہاں سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری سری لنکا کا آغاز انتہائی خراب رہا اوراس نے 25 کے اسکور پر اپنی تین وکٹیں گنوادیں۔ وشمی گنارتنے (صفر)، کپتان چماری اٹاپٹو (تین) اور کاویشا دلہاری (5) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ تاہم اس دوران ہرشیتا سماراویکرما ایک سرے پر ڈٹی رہیں۔ 13ویں اوور میں سوفی مولینیو نے ہرشیتا کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہرشیتا نے 35 گیندوں میں (23) رنز بنائے۔ انوشکا سنجیوانی (16)، سوگندھیکا کماری (0) پرآؤٹ ہوئیں۔ دونوں کو میگن شٹ نے آؤٹ کیا۔ جب کہ ہسنی پریرا (2) جارجیا ویرہم کا شکار بنیں۔ نیلاکشی ڈی سلوا نے سری لنکا کی جانب سے (29 ناٹ آؤٹ) رنز کی اننگز کھیلی۔ انوشی پریہ درشنی (2) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی بولنگ کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکا۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 93 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو کو دو وکٹ ملے۔ ایشلے گارڈنر اور جارجیا ویرہم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔