کشتواڑ//آل جے اینڈ کے وی ایل ڈبلیوز/ایم پی ڈبلیوز کارڈی نیشن کمیٹی کی کال پر کشتواڑ میں محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے۔یہ ملازمین منی سیکرٹریٹ میں اے سی ڈی کے دفر کے پاس اکٹھا ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے۔احتجاجی ملازمین نے ایک ایک کرکے اپنے مطالبات پیش کئے اور سرکار سے فوری طور انکے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انیس احمد ملک نے مطالبات کاق حل کرنے کے لئے اعلی حُکام سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔اُنہوںنے پنچایت سیکرٹریوں کے وقار اور عزت کو فراموش کرنے پر سرکار کی مذمت کی۔روپیش شرما نے بھی احتجاجی مُظاہرین سے خطاب کیا اور پنچایت سیکرٹریوں کے مطالبات اُجا گر کئے۔اُنہوں نے پالی تھین مخالف مہم لاگو کرنے میں پنچایت سیکرٹریوں کے رول کو اہم قرار دیا۔اُنہوںنے نو تشکیل شدہ 177 سی ڈی بلاکوں کے لئے فوری طورپنچایت انسپکٹروں کی اسامیاں پیدا کرنے، سب۔آرڈی نیٹ سروس رولز پر نظر ثانی کرنے،اسسٹنٹ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسروں کی اسامیاں پیدا کرنے اور ڈی پی سی منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔اس موقعہ پر مقررین میںاعجاز حُسین بٹ، یاسر رشید، بدری ناتھ، غلام نبی و دیگران شامل تھے۔احتجاجی ملازمین نے دیہی ترقی کے وزیر مملکت سنیل شرما سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایک یاد داشت پیش کی،وزیر موصوف نے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کی۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے بھی ملاقات کی اور انہیں درخواست کی کہ و ہ مطالبات کی فہرست نائب وزیر اعلی اور محکمہ دیہی ترقی کو بھیجیں۔