بارہمولہ //اوڑی کے راستے جاری آر پار تجار ت کو جمعہ کو اسوقت بڑا دھچکا لگا جب سلام آباد اوڑی میں تعینات فوج کے مقامی یونٹ نے یہ اعلان کیا کہ صرف دن کو ہی ٹرکوں کو سرحد پار جانے کی اجازت ہوگی اورشام ہوتے ہی کسی بھی ٹرک کو سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے کوئی بھی حکم نامہ یا جانکاری نہیں دی گئی اور نہ ہی کشمیر میں آرپار تجارت کے نوڈل افسر نے اس حوالے سے کوئی جانکاری دی۔ واضح رہے کہ بھارت پاک کے درمیان آرپار تجارت کے تحت ہفتے میں صرف چار دن گاڑیوں کوآر پار جانے کی اجازت ہے۔