عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی بھٹنڈہ کے 10ویں انٹر زونل یوتھ فیسر کا افتتاح آرینز گروپ آف کالجز راج پورہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح ڈاکٹر سنجیو کمار شرما، وائس چانسلر، ایم آر ایس پی ٹی یو نے کیا۔ گھانوار کے ایم ایل اے ایس گرلال سنگھ نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آرینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے صدارت کی۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا، “آرینس نے ہمیشہ ہمہ گیر ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ایم آر ایس پی ٹی یو یوتھ فیسٹ کی میزبانی ایک فخر کی بات ہے، اور ہزاروں نوجوان شرکاء کو اپنی منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔”پروفیسر بھوپندر پال سنگھ دھوت، ڈائرکٹر، اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر، ایم آر ایس پی ٹی یو نے سالانہ کلچرل اور یوتھ ویلفیئر رپورٹ پیش کی، جس میں ریاستی اور قومی سطح پر یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ یوتھ فیسٹ میں 25 کالجوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔