سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے آروہ بیروہ میں حالیہ دنوں پیش آئے واقعہ کو نہایت افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس مبینہ طور پر علاقہ کے لوگوں کو ہراسان کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کے نامناسب رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر انتقام گیری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ مفاہمت اور اعتماد سازی کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ آغاحسن نے کہا کہ جو کچھ پیش آیا اس سے صرف نظر علاقہ میں امن و قانون کی بحالی کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صبر و تحمل سے کام لیا جائے کیوں کہ پولیس کاروائیوں سے ایک اشتعال انگیز صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔