سرینگر//چیف آف آرمی سٹاف بپن راوت نے چنار کارپس کا دورہ کرکے ریاست جموں وکشمیر میں سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا ۔پی آر اومحکمہ دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل بپن راوت نے سابق گورنر این این ووہرا کے ساتھ راج بھون سرینگر میں ملاقات کی ۔اسکے بعد انہوں نے بادامی باغ میں اعلی فوجی افسران کے ساتھ میٹنگ کی جہاں انہیں کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔جنرل راوت نے حالیہ ایام میں سیکورٹی کی صورتحال مین بہتری پر فوج کی سراہنا کی ۔اس موقعے پر دراندازی،اور عسکریت کے بارے میں بھی ہدایات جاری کیں۔