نئی دہلی//بینک کھاتوں اور موبائل کو آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنے کا وقت سپریم کورٹ نے غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا ہے۔حکم سے پہلے آخری تاریخ 31 مارچ 2018 تھی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی پاسپورٹ کیلئے بھی آدھار کو پابند نہیں بنا سکتی۔غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبر کی ڈیڈلائن کو کورٹ نے آدھار کو بینک کھاتوں اور موبائل فون سے لنک کرنے کی آخری تاریخ کو 31مارچ2018کر دیا تھا۔سپریم کورٹ یہ فیصلہ ان لوگوں کیلئے راحت کی خبر لیکر آیا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنا فون اور بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک نہیں کرایا تھا۔پہلے سے یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ سپریم کورٹ آدھار لنکنگ کی ڈیڈ لائن بڑھادے گا۔سپریم کورٹ نے کھاتوں کو آدھار سے جوڑنے کا وقت بڑھایا،بینک کھاتوں اور موبائل کیلئے بھی ڈیڈ لائن بڑھ گئی ہے۔پانچ ججوں کی بنچ نے آدھار کی آئینی مدت کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پر یہ بھی کہا کہ سبسڈی کو چھوڑ کر باقی خدمات کیلئے بھی حکومت آدھار نمبر پیش کرنے پر بھی زور نہیں دے سکتی اور اس معاملے میں اس کا پرانہ فیصلہ موثر رہے گا۔اس سے پہلے حکومت نے کورٹ سے کہا تھا کہ وہ آدھار لنکنگ ڈیڈ لائن کو 31 مارچ سے آگے بڑھانے پر غورو فکر کر سکتی ہے۔