Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

آج کا نوجوان پریشان کیوںہے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 30, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
آج کے نوجوان فکرمند ہیں کہ ایسا کیا کریں کہ آنے والا وقت ان کی زندگی کے لیے بہترین ثابت ہو۔ موجودہ دور میں جب ہر شخص آگے بڑھنا چاہتا ہے، اپنی زندگی کو پُرآسائش بنانا چاہتا ہے تو ہم کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں جبکہ راہیں تنگ اور وسائل محدود ہوں تو ایسا کیا کریں کہ آنے والے وقت کو اپنی گرفت میں لے کر تابناک اور روشن بناسکیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ٹیلنٹ ہونا ہی کافی نہیں ہے، اس کو وقت کے ساتھ ساتھ نکھارنا اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرتے رہنا ہی ترقی کا سبب بنتا ہے ۔ نوجوان اگر واقعی اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں، تو انہیں اپنی مدد آپ کے تحت اپنا راستہ خود تلاش کرنا ہوگا ۔اگر اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں، اپنا ذہن بدلنا ہو گا، سوچ بدلنی ہوگی ۔ 
منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو تلاش کر نا ہوگا، اپنی پہچان خود بنا نی ہوگی اور حالات سے لڑنے کی بھی طاقت ہونی چاہیے اور یہ تب ہی حاصل ہوگی جب مثبت طرز فکر رکھیں گے۔ اپنے کام سے دیانت داری خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ نوجوانوں کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے بڑوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کہ یہی وقت کا تقاضا ہے۔ اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کر کے سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں ایک انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ 
بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ افرادی قوت کے درست اور بروقت استعمال کے ساتھ معاشرہ تیز ترین معاشی و سماجی ترقی کی نئی جہتوں پر گام زن ہوسکتا ہے۔ مسئلہ یہ بھی ہے اگر ہماری نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیتیں ہیں تو ان کی کسی بھی مناسب پلیٹ فارم سے حوصلہ افزائی نہیں ہوتی۔ بغیر کسی راہ نمائی اور حوصلہ افزائی کے، مختلف شعبہ جات میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے نوجوانوں یا تخلیق کاروں کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ہمارے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں لیکن انفرادی طور پر کام ممکن نہیں۔
طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں لگایا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم سے متعلق عملی مہارت بھی حاصل کرسکیں۔ انفرادی تخلیقی صلاحیتوں کے بہترین اور بروقت استعمال کے ذریعے معاشرہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے، ساتھ نوجوانوں کا مستقبل بھی۔
دنیا کے اکثر ممالک نے ترقی ان ہی شعبوں کی وجہ سے کی ہے ،جن میں وہ خود کفیل تھے۔ ہمارے ہاں کئی فصلوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے، مگر افسوس کہ ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اورانہیں بہتر سے بہتر بنانے کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔یہی صورت ِ حال گھریلوصنعتوںکی ہے ۔دست کاریوںسےتو ہم نے بالکل ہی منہ موڑ دیا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں میںچھوٹے پیمانے پر ہی سہی صنعتیں قائم کرنے ،بیرون ِ ریاستوں سے درآمد خام مال سے بھرپور فایدہ اٹھانے کا ولولہ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے۔اب تو بس نام کی چند ہی دست کاریاں رہ گئی ہیںجنہیں برآمد کیا جاتا ہے۔جبکہ زیادہ تر دست کاراپنے کام سے کوفت محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں وہ اُجرت نہیں ملتی جس سے وہ اپنے اہل و عیال کا گذارہ کرسکیں۔نتیجتاً بیشتردست کار بذات ِخوداپنی دستکاریوں کی تجارت کرنے بیرونِ ریاست چلے جاتے ہیں۔
تجارت، معشت،ثقافت، معاشرت، مذہب ہر معاملے میں حالاتِ حاضرہ سے با خبر رہنا بھی نوجوانوں کے لیے ازحد ضروری ہے۔ یہی وقت کا تقاضا ہے اور یہی محفوظ اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ۔دوسروں کی مدد کا جذبہ بھی نئی نسل میں ہونا چاہیے۔ نوجوان مخلص ہوکر اپنے ملک و قوم کے لیے محنت اور جدوجہد کرنے لگیں تو مثبت تبدیلی، ترقی اور بہتری کو کوئی نہیں روک سکتا، اگر نسل نو قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے تعمیر ملت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے ،ہر برائی کو اچھائی میں تبدیل کرنے کی ٹھان لیں تو تعمیر قوم کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ دریا میں تنکے کی طرح بہہ جائے گی۔نوجوان کوہ پیما کی مانند ہوتے ہیں، اس لیے ابتدائی کامیابیوں پر قانع نہیں ہونا چاہیےبلکہ نظریںچوٹی پر ٹکی ہونی چاہیے۔
�������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?