سرینگر // ڈائریکٹر فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کشمیر کے مطابق کئی باغات اور پارکس کو آج سے کھول دیا جائیگا۔ان پارکوں اور باغات میں ہائکرز پارک پہلگام بھی شامل ہیں۔ لیڈر ویو پارک پہلگام، گلستان وزیر باغ پارک، رانی باغ پارک، داراشکو پارک بیج بہاڑہ اننت ناگ ،پادشاہی باغ پارک بیج بہاڑہ، پلوامہ شہید پارک، بادام واری پارک سرینگر، اقبال پارک اور ضلع بارہمولہ میں گلنار پارک شامل ہیں۔ان گارڈنز اور پارکس کے تمام زائرین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کوویڈ ایس او پیز پر عمل کریں۔