Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

آتشزدگیوںکا سلسلہ رُکے تو کیسے؟

Towseef
Last updated: April 8, 2025 1:09 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

حال ہی میں آتشزدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہوئے ہیں جن میں اب تک درجنوں رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جس کے نتیجہ میں متعدد خاندان بے خانما ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے کے یہ واقعات سری نگر شہر اورجموںو کشمیر کے کم وبیش سبھی حصوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔بے گھر ہونا کسی بھی خاندان کیلئے ہمیشہ ایک سنگین مسئلہ ہوتا ہے ۔ ان بے گھر خاندانوں کو پھر اپنے رشتہ داروں یا پڑوسیوں کے گھروں میںپناہ لینا پڑتی ہے جب تک کہ وہ اپنے انتظامات خود نہ کر لیں۔ زیادہ تر، انہیں سخت حالات میں دوسروں کے گھروں میں رہنا پڑتا ہے۔ پھر بحالی وبازآبادکاری بھی ان کے لئے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔آتشزدگیوں کے ان واقعات میں نہ صرف ان کے آشیانے راکھ ہوجاتے ہیں بلکہ بیشتر خاندان آگ کی ان تباہ کن وارداتوںمیں کچھ بھی نہیں بچا پاتے ہیں۔ وہ زندہ رہنے اور اپنے مکانات کی تعمیر نو اور اپنی بحالی کے لئے دوسروں کی مالی امداد پر منحصررہتے ہیں۔بے گھر ہونے کے بعد متاثرہ افراد حکومت سے ان کی بروقت امداد کی توقع رکھتے ہیں۔ ان میں سے اکثر کا کہنا ہے کہ امداد ناکافی ہے۔ اس امداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آتشزدگی متاثرین اپنے آپ کو صحیح طریقے سے دوبارہ بحال کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔معاشرے کو بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جنہیں ایسی مدد کی ضرورت ہے اور وہ مدد چاہتے بھی ہیں۔ رشتہ دار ہوں، پڑوسی ہوں یا دیگر لوگ ،سبھی کو آگے آنا چاہئے اورجس طرح سے ممکن ہو،ناگہانی آفات کے ستائے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ معاشرہ قطعی متاثرین کے دکھوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتا،ورنہ ہم انسان کہلانے کے مستحق ہی نہیں رہتے ہیں کیونکہ اخوت اور ہمدردی کا جذبہ ہی ہمیں حیوانوں سے الگ کردیتا ہے۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اگر آج وہ مصائب میں مبتلا ہیں تو کون جانتا ہے کہ مستقبل میں اور کس کو اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔کل ہم بھی ہوسکتے ہیں۔اگر آج ہم متاثرین کی دلجوئی میں کنجوسی نہ کریں تو کل ہم اپنے آپ کو تنہا نہیں پائیں گے۔یہ اس صورتحال کا ایک پہلو ہے ۔دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ ہم ناگہانی آفات کو روک نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی یہ پوچھ کر آتی ہیں تاہم جتنا ممکن ہوسکے ،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کریں ۔ اس ضمن میں حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔کسی گھر میں آگ لگنے سے نہ صرف وہاں رہنے والے خاندان متاثر ہوتے ہیں بلکہ ان کے آس پاس کے وہ لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جن کے گھروں میں بھی آگ لگ جاتی ہے اور نقصان ہوتا ہے۔ اس لئے ایسی تمام چیزوں کو احتیاط سے سنبھالنا چاہئے جو آگ کا باعث بنتی ہیں۔ آگ لگنے کی زیادہ تر وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔خاندانوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے گھر شارٹ سرکٹ سے محفوظ ہوں اور کمزور نہ ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے۔ آگ لگنے کی دوسری وجوہات کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لئے کوششیں کی جائیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمے کو بھی زیادہ افرادی قوت اور زیادہ فائر اسٹیشنوں کے ساتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ فائر فائٹرز کو ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری کی حالت میں ہونا چاہئے اور ان کے پاس ٹینکوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ تمام ضروری سامان ہونا چاہئے تاکہ آگ کو بروقت بجھایا جا سکے۔انہیں موقع پر اپنا کام کرنے دیا جائے۔ ان کے کام میں غیر ضروری مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ اس وقت فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ حال ہی میں آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے ، سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سطحوں پر۔ اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔حکام کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ مزیدکتنے فائر سٹیشن قائم کرنے اور مزید لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جموںوکشمیر میں ایسی جگہیں ہیں جن کے آس پاس فائر سٹیشن نہیں ہیں اور آگ لگنے کی صورت میں جان و مال کے نقصان کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔مزید فائر سٹیشن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے اور اس محکمہ میں عملہ بھی وافر تعداد میں دستیاب ہونا چاہئے۔ لوگوں کو بھی آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ لاپرواہی بعض اوقات جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?