نیوز ڈیسک
سرینگر // جموں و کشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 16 جولائی کو سرینگرپہنچ جائے گا۔حجاج کرام کو دیا جانے والا آب زمزم پہلے ہی سرینگر پہنچ گیا ہے۔ جو فی حاجی 5لیٹر کے حساب سے تقسیم کیا جائیگا۔ جموں و کشمیر سے امسال تقربیاً چھ ہزار لوگوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان میں سے پانچ ہزار چار سو کا تعلق کشمیر سے ہے جب کہ باقی صوبہ جموں اور لداخ کے ہیں۔
عازمین حج کی پہلی پرواز 5 جون سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق عازمین حج کی روانگی کی آخری پرواز 21 جون کو روانہ ہوئی تھی۔ 6ہزار 72 لوگوں میں3500 مرد جب کہ 2572 خواتین شامل ہیں۔ 5 جون سے 21 جون تک 40پروازوں کے ذریعے عازمیں روانہ ہوئے تھے جب کہ 282 عازمین دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے ۔