سرینگر //مزاحمتی قیادت کے بینر تلے کشمیر میں جاری زیادتیاں ،کپوارہ کی مصرہ بانو و آصف اقبال اور اب شوپیان کی روبی جان خاتون کے قتل کے خلاف آبی گزرسے ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالا گیا۔جلوس کے شرکا نعرے بازی کرتے ہوئے لال چوک کی جانب روانہ ہوئے تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے جلوس کا راستہ روک لیا جس کے بعد شرکائے جلوس وہیں پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر قائدین نور محمد کلوال، حکیم عبدالرشید اور مشتاق احمد صوفی نے شرکائے جلوس اور میڈیا سے بھی خطاب کیا ۔ جلوس میں حریت(گ)،حریت (ع) اور لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین جن میںایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، ماسٹر شیخ محمد افضل، حکیم عبدالرشید، انجینئر غلام رسول ڈار ایدھی، ایڈوکیٹ شیخ یاسر دلال،مولوی بشیر عرفانی،سید محمد شفیع، محمد صدیق ہزاری، مشتاق اجمل،محمد یاسین بٹ،بشیر احمد کشمیری،محمد سلیم زرگر، محمد صدیق شاہ،امتیاز احمد شاہ، امتیاز حیدر،یاسمین راجہ، رمیض راجہ، محمد یاسین عطائی،عمران احمد بٹ،فیاض احمد بڈگامی،حاجی عبدالقدوس،اشفاق خان اور کئی دوسروں نے لوگوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت کی۔