بنگلور// انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں سب سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے ، مسلسل میچ ہارنے اور خراب کارکردگی کے سبب تنقید کا سامنا کر رہی وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کو اپنا گزشتہ میچ بارش کی نذر ہونے سے اور بھی بڑا جھٹکا لگا ہے اور جمعرات کو وہ اپنے اگلے مقابلے میں گجرات لائنز کے خلاف جیت درج کرنے کی حیثیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔ بنگلور کی ٹیم نے آٹھ میچوں میں پانچ نقصان اٹھائے ہیں اور اس کا پچھلا میچ سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا جس سے اس کو پلے آف کی توقعات سے بھی جھٹکا لگا ہے ۔ وراٹ کی ٹیم کو اب سب سے اوپر چار میں پہنچنے کے لیے باقی کے اپنے تمام چھ میچ جیتنے ضروری ہوں گے اورتب کہیں جاکر وہ پلے آف میں اپنا دعوی پکا کر سکتی ہے ۔ بارش سے میچ متاثر ہونے کے بعد اسے مخالف ٹیم کے ساتھ ایک پوائنٹس ملا اور اب وہ پانچ پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر ہے ۔ وہیں گجرات کی پوزیشن بھی بہت نازک ہے اور اس کی فی الحال پلے آف کی امیدیں معدوم ہوگئی ہیں جو اپنے سات میچوں میں پانچ میچ ہارنے کے بعد چار پوائنٹس لے کر پوائنٹس ٹیبل کے سب سے آخری نمبر پر ہے ۔ وراٹ نے کندھے کی چوٹ کے بعد زبردست واپسی کی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹیم کا حوصلہ بلند نہیں کر سکے ہیں تو آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے سب سے مسلسل اور کامیاب کھلاڑیوں میں ایک آل راؤنڈر سریش رینا بھی ذاتی طور پر اچھا کھیلنے کے بعد بھی گجرات کو فتح کی پٹری پر نہیں لا سکے ہیں۔ گجرات کے لئے بھی پلے آف کی توقعات برقرار رکھنا ہے تو باقی کے تمام میچوں کو جیتنا لازمی ہو گا۔ یہ حیرت کی بات ہی ہے کہ گجرات نے اب تک تقریباً ہر میچ میں بہترین بلے بازی کرنے کے باوجود بھی ہار کا منہ دیکھا ہے اور اس کی سب سے بڑی کمزوري بولنگ کے شعبے میں نظر آتی ہے جہاں اس کے کھلاڑی مسلسل مایوس ہی ہیں۔ گجرات نے اپنا پچھلا میچ کنگز الیون پنجاب کے ہاتھوں 26 رنز سے ہارا تھا۔ اس میچ میں بھی گیند بازوں نے گزشتہ میچوں کی ہی طرح مہنگی بولنگ کرکے خوب رن دیئے ۔ گجرات مسلسل ہی ایک غلطی کو دہرا رہا ہے اور اس میں اب تک بہتر نہیں کر سکا ہے جس کا نتیجہ ہی ہے کہ وہ ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے . اس میچ میں شبھم اگروال اور باسل تھمپي 42 اور 44 رن دے کر مہنگی گیند بازی کر رہے تھے ۔ وہیں اہم موڑ پر ٹیم کو ڈیون براوو کو کھونا پڑا ہے جو چوٹ کی وجہ باقی سیشن کیلئے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں عرفان پٹھان کو جگہ دی گئی ہے جنہیں نیلامی میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔ سٹار آل راؤنڈر عرفان نے ابھی تک پانچ آئی پی ایل ٹیموں دہلی، پنجاب، حیدرآباد اور پونے کی طرف سے کھیلتے ہوئے 80 وکٹ لئے ہیں اور 1137 رنز بھی بنائے ہیں۔