پٹنہ //بہارکیسرکاری اسپتال میں ایک بارپھرلاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حادثہ مظفرپورکا ہے، جہاں کے ایس کے میڈیکل کالج اسپتال ( شری کرشن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل) سے تین دن کا بچہ چوری ہوگیا۔ بچے کوانتہائی محفوظ وارڈ این آئی سی یوسے چوری کیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔تاہم بچہ غائب ہونے کی رات کا ویڈیو فوٹیج نہیں ہے۔ اس حادثہ کی وجہ سے پورا اسپتال انتظامیہ حیران ہے۔ حادثہ کو لے کراہیا پورتھانے میں کیس بھی درج کرایا گیا ہے۔ وہیں بچہ نہ ملنے سے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ اب تک بچے کے غائب ہونے کا کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے، جس سے ناراضگی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔اطلاعات کے مطابق شیوہرسیمکیش رام کی بیوی سونی نیش یوہرصدراسپتال میں جمعرات کوبیٹے کوجنم دیا تھا، لیکن کافی بیمارہونے کی وجہسے ایس کیایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ بچے کواین آئی سی یومیں داخل کرایا گیا تھا۔ ہفتہ کودودھ پلانے کے دوران وران مکیش کا بیٹا غائب ہوگیا اوراس کی جگہ ایک لڑکی رکھ دی گئی۔ اس پراہل خانہ نے ہنگامہ شروع کردیا تو اسپتال نے سمجھایا کہ کسی کا بچہ بدل گیا ہے، اسے ٹھیک کرلیا جائے گا۔اسی درمیان اتوارکوجے مالا کماری ایک خاتون اچانک پہنچی اوربچی کواپنی بچی بتانے لگی توپولیس بھی حیران رہ گئی۔ پولیس نے جے مالا کوحراست میں لے لیا ہے۔ بچہ نہیں ملنے سے اسپتال میں کشیدگی کا ماحول ہے کیونکہ جے مالا کی بیٹی میڈیکل کالج کیسے پہنچی، اس بارے میں وہ کچھ بھی نہیں بتا رہی ہے۔ اس بچی کا کوئی بھی ریکارڈ اسپتال میں نہیں ہے، جس سے معاملہ مزید الجھتا ہوا نظرآرہا ہے کہ یہ بچی آئی سی یوتک کیسے پہنچی۔ جے مالا کے بیان سے پتہ چل رہا ہے کہ بگوچی نامی ایک خاتون نیاس بچے کویہاں تک پہنچا دیا۔شک ہے کہ بچوں کوچرانے والے گروہ نے ہی لڑکے کوغائب کرنے کے لئے ایک لڑکی کا استعمال کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت آئی سی یو میں تعینات ملازمین اور افسران کی تلاش کی جارہی ہے۔ اہیا پورپولیس کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جلد ہی بچے کو برآمد کرلیا جائیگا۔