سرینگر //آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے بدھ کو شہر حاص کے متعدد علاقوں کا دورہ کر کے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ان کے عمرہ ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے بھی تھے ۔آئی جی پی نے اس دوران ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور اُن کے کام کی سراہنا کی ۔انہوں نے اس دوران شہر خاص کے متعدد علاقوں کے علاوہ پولیس سٹیشن نوہٹہ کا بھی معائنہ کیا ۔دورے کے دوران آئی جی پی نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ امن وقانون کی کسی بھی صورتحال کو نپٹنے کے دوران نظم وضبط سے کام لیں ۔