عظمیٰ نیوز سروس
جموں//حکومت نے کل اسمبلی میںواضح کیا کہ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے زمین محکمہ ریونیو کی جانب سے محکمہ صنعت و تجارت کے سپرد کی جاتی ہے ، جس کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے مطابق خواہشمند کاروباری اَفراد کو الاٹ کیا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان میں میر سیف اللہ کی جانب سے گزشتہ دوبرسوں کے دوران جموں و کشمیر میں فرموں، کمپنیوں اور اَفراد کو زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں اُٹھائے گئے ضمنی سوال کے جواب کہی۔اِس سے قبل وزیر سکینہ اِیتو نے وزیر اعلیٰ جن کے پاس محکمہ ریونیو کا قلمدان بھی ہیں ، کی جانب سے جواب دیتے ہوئے ایوان کو یقین دِلایا کہ تمام زمین کی الاٹمنٹ پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا، ’’زمین کی الاٹمنٹ کے لئے رائج پالیسی کے مطابق تمام ضروری طریقۂ کار پر عمل کیا گیا ہے۔‘‘