ظفر اقبال
اوڑی//واٹر مین آف انڈیا راجندر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ سرحدی قصبہ اوڑی میں پانی کے بہت سے وسائل ہیں لیکن بدانتظامی کی وجہ سے بہت سے علاقے ابھی تک سپلائی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آبی وسائل اور چشموں کو محفوظ کرنے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے پانی کی خواندگی کی مہم شروع کرنا ضروری ہے۔سنگھ گزشتہ ایک ہفتے سے سرحدی اوڑی میں آبی تحفظ کی یاترا پر ہیں اور پانی کے ذخائر اور چشموں کا معائنہ کرنے کے لیے اوڑی کے مختلف گاں کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاترا کا مقصد لوگوں میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ زمین سونا سمجھی جاتی ہے اور’’ہمیں اس کے کٹا کو روکنا ہوگا اور اسی طرح ہم اس کی تباہی کو روک سکتے ہیں‘‘۔ سنگھ نے کہا کہ ان کی ٹیم مختلف اسکولوں کا دورہ کرے گی اور بچوں کو قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ مختلف محکموں کے عہدیداروں، پی آر آئی اور سکولی طلبا سے بھی بات چیت کر رہے ہیں جبکہ ایس ڈی ایم اوڑی ہرویندر سنگھ، ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی، پرنسپل ڈگری کالج اوڑی شریف الدین خان اور دیگر آفسران سے بھی ملاقات کی۔