ظفر اقبال
اوڑی //اوڑی میں ڈیموکریٹک آزادپارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اورحمایتیوں نے سنیچرکوچیئرمین غلام نبی آزادکاوہاں پہنچنے پراستقبال کیا۔ان کے ہمراہ دیگررہنماتاج محی الدین،جی ایم سروری،پیرزادہ محمدسعید،شعیب لون وغیرہ تھے۔اس موقعہ پرجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادنے سماج کے پسماندہ طبقوں کی بہبودی کیلئے اقدامات کرنے کی بات کی اور وعدہ کیا کہ گوجر،بکروال اورپہاڑی طبقے کو تعمیر وترقی اورروزگار میں مناسب حصہ دیاجائے گا۔انہوں نے اکتوبر2007 کے بھونچال کاتذکرہ کرتے ہوئے ان ایام کو یادکیاجب زلزلے سے اوڑی تباہ ہوئی تھی اورا ن کی کوششوں سے پورے خطے کی آبادی کو راحت محسوس ہوئی تھی۔آزاد نے وعدہ کیا کہاگر وہ اقتدار میں آئے تو ان کی طرف سے شروع کئے گئے تمام پروجیکٹوں کوپایہ تکمیل پہنچایاجائے گا۔انہوں نے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے پربھی زوردیااوردفاتر میں ورک کلچر کواسی طرح شروع کرنے کا وعدہ کیا جیسے وہ ان کے دوراقتدارمیں ہوا کرتا تھا۔ آزاد نے کہا کہ اگر ہمیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا گیا تو ہمارے زمین اور نوکریوں کے حقوق کوبحال کرکے ان کاتحفظ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کے عزت ووقار کو یقینی بنایاجائے گا۔