اوڑی// فوج نے اُوڑی سیکٹرمیں جنگ جیسی صورتحال کیلئے پاکستانی فوج کوذمہ دارٹھہرایا ہے۔بریگیڈئروائی ایس اہلاوت نے کہاہے کہ سرحدپارکی ہراشتعا ل انگیزی کامنہ توڑ جواب دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بھرپورجواب دیکر پاکستانی فوج کوگولہ باری اورشلنگ بند کرنے پرمجبورکیاگیا۔انہوں نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ پاکستانی فوج نے بغیرکسی اشتعال کے سنیچرکی صبح حاجی پیرسیکٹرمیں فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری چوکیوں کانشانہ بنانے کی کوشش کی اور سرحدی دیہات پربھی بے تحاشا اندازمیں فائرنگ اورمارٹرشلنگ کی ،جسکے نتیجے میں ایک رہائشی مکان مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔بریگیڈئروائی ایس اہلاوت کاکہناتھاکہ پاکستانی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کابھرپوراندازمیں جواب دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ صورتحال کی نزاکت کوبھانپتے ہوئے کئی سرحدی علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پربچائوکارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔بریگیڈئر اہلاوت کاکہناتھاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے کی جانے والے شدیدفائرنگ اورمارٹرشلنگ سے بچانے کیلئے شہریوں کاانخلاء عمل میں لایاگیا،اوریہ اسی بچائوکارروائی کانتیجہ ہے کہ شدیدنوعیت کی گولہ باری کے باوجودعام شہریوں کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بریگیڈئروائے ایس اہلاوت کامزیدکہناتھاکہ ہماری فوج کی جانب سے منہ توڑجواب دینے کے بعدپاکستانی فوج نے فائرنگ اورشلنگ کاسلسلہ بندکیاگیا۔