ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی والی بال ٹورنامنٹ میں منگل کو نامبلہ سٹارس نے اوڑی سٹارس کو فائنل میں 1-3 سے شکست دی۔اوڑی والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منی سٹیڈیم میں والی بال لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں اوڑی اور بونیار کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں چار ٹیمیں اوڑی سٹارس، نامبلہ سٹارس، بونیار سٹارس اور شاہد میموریل سیمی فائنل میں پہنچی ۔سیمی فائنل میں نامبلہ سٹارس نے بونیار سٹارس کو اور اوڑی سٹارس نے شاہد میموریل اوڑی کو شکست دی ۔اسطرح منگل کو نامبلہ سٹارس اور اوڑی سٹارس کے درمیان فائنل کھلا گیا جس میں نامبلہ سٹارس نے 1-3 سے جیت درج کر لی۔