اوڑی //انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہٹانے کی مہم اوڑی میں جاری ہے۔ جمعہ کو ایس ڈی ایم اوڑی ڈی ساگر ڈائفوڈ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گینگل سے پرنپیلاں سڑک پر کئی کلو میٹر پر قبضہ کو ہٹایا۔محکمہ آر اینڈ بی اس سڑک کی کشادگی کا کام شروع کرنے والی تھی مگر کچھ مقامی لوگ انہیں رکاوٹیں پیدا کرتے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے سڑک پر سے غیر قانونی طور قبضے کو مشینوں کااستعمال کر کے ہٹایا ۔گزشتہ ہفتے اوڑی انتظامیہ کی ایک کاروائی کے دوران بجہامہ بونیار علاقے میں بھی 6 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ ہٹایا گیا تھا ۔ادھر لوگوں نے اوڑی انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کو اوڑی سرینگر مظفر آباد سڑک پر بھی غیر قانونی طور ڈھانچوں کو بھی منہدم کرناچاہئے۔