ظفر اقبال
اوڑی // اوڑی کنٹرول لائن پر فوج کا ایک میجر پیٹرولنگ کے دوران گر کر لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے بتایا کہ اوڑی ٹائون سے 5کلو میٹر دور لائن آف کنٹرول پر گائوںسوکھ دار میں 3پیرا فوجی یونٹ سے وابستہ ایک پیٹرولنگ پارٹی جارہی تھی جس دوران جمعرات کی سہ پہر قریب 3بجے میجر رگھو ناتھ اہلاوت پیر پھسلنے سے 60فٹ گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوجی اسپتال سرینگر لیا گیا لیکن وہ جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ میجر رگھو ناتھ اہلاوت ملی ٹینسی مخالف آپریشن پر جارہے تھے اور ممکنہ ٹھکانے کی جانب جاتے ہوئے وہ کھائی میں گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لا کر جمعہ کی صبح لقمہ اجل بن گیا۔اوڑی میں فوجی افسران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔