بارہمولہ //شمالی کشمیر کے اوڑی میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ اوڑی کے نور کھا ہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک آٹو ،ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سوفٹ گہری کھائی میں جا گرا۔
اس حادثے کے نتیجے میں دو، افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔
منظور احمد ڈار ساکنہ سوپور زنامی زخمی تاہم اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔