اوڑی//جموںو کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حالیہ خودکش حملے کے بعد پیدہ شدہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے کمل کوٹ سیکٹر میں ہندو پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔لیکن اسکے باوجود اوڑی کمان پل سے چلنے والی آرپار تجارت جاری رکھی۔منگل کو آرپار رتجارت کے دوران کل 69 مال بردار ٹرکوں نے کمال پل کے ذریعے سفر کیا۔سلام آباد ٹریڈ سنٹر سے 35 مال بردار ٹرک اْس پار روانہ ہوئے جن میں مختلف قسم کا مال بھرا ہوا تھا اور اْس پارچکوٹھی ٹریڈ سنٹر سے بھی سلام ٹریڈ سنٹر پر 34 مال بردار ٹرک پہنچ گئے۔