سرینگر/جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں مظاہرین اور فورسز کے مابین پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔یہ جھڑپیں ترال کے گلشن پورہ علاقے میں جمعرات کوتین مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے بعد بھڑک اُٹھیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے اونتی پورہ پولیس سٹیشن کے علاوہ چرسو علاقے میں فورسز اہلکاروں کو سنگباری کا نشانہ بنایا جنہوں نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے۔
جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فورسز کے ساتھ ہوئی خونین معرکہ آرائی میں جو تین جنگجوجاں بحق ہوگئے اُن کی شناخت ہوگئی۔
جاں بحق جنگجوئوں میں شکور احمد عرف جعفر ساکنہ لاری بل ترال،توصیف احمد ٹھوکر عرف طلحہ اور زبیر بٹ عرف حمزہ ساکنانِ چرسو اونتی پورہ شامل ہیں۔
اس سے قبل ترال معرکہ آرائی3جنگجو ئوںاور ایک فوجی اہلکار کے جاں بحق اور 2فوجی اہلکار وں کے زخمی ہونے پر ختم ہوگئی۔
یہ معرکہ آرائی آج صبح گلشن پورہ ترال میں فورسز آپریشن کے دوران شروع ہوئی تھی۔
معرکہ آرائی کے آس پاس مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید جھڑپوں میں جی این ایس کے مطابق کم و بیش 13 شہری زخمی ہوگئے جن میں اکثر کو پیلٹ لگے ہیں۔