اور ایڈیشنل ایس پی معطلDSP

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو دو پولیس افسران کو معطل کر دیا۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیاکہ گوہر احمد خان، ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ آف پولیس بڈگام کو جموں و کشمیر سول سروسز درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز کے رول) 31(1) کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے طرز عمل کی انکوائری زیر التوا ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہجموں و کشمیر سول سروسز (کلاسیفیکیشن کنٹرول اینڈ اپیل)رولز 1956 کے رول 31(2) کے مطابق، عادل مشتاق، ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس کو 21ستمبر سے معطلی کے تحت رکھا گیا ہے ۔اسکے خلاف تھانہ نوگام میں آئی پی سی کے تحت کیس درج ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ افسر معطلی کی مدت کے دوران زونل پولیس ہیڈکوارٹر کشمیر کے ساتھ منسلک رہے گا۔